اتنا پرفارم کروں گا کہ ورلڈ کپ کے لیے نام ضرور نام آئے گا

ایک ہی مقصد کے ساتھ کھیل رہا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میرا نام قومی ٹیم میں آئے: ملتان سلطانز کے کھلاڑی ذیشان اشرف کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 12:56

اتنا پرفارم کروں گا کہ ورلڈ کپ کے لیے نام ضرور نام آئے گا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترینن 23 فروری 2020) : پی ایس فائیو کا میلہ اپنے عروج پر ہے اور ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی کو دکھانے اور قومی ٹیم میں اپنا نام لکھوانے کے لیے بے تاب ہے۔ اس حوالے سے ‏پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ذیشان اشرف نے حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن میں سب کی توجہ کا مرکز رہے ہیں اور وہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے سلور کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔

وائلڈ کارڈ انٹری کے نئے قانون کے تحت ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف کو سلور سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتقل کردیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو شروع ہونے سے قبل ملتان سلطانز کے اوپن ذیشان اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سلور سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں لیا گیا ہے، اب ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ڈائمنڈ کی طرح کھیلیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ذیشان اشرف نے اپنے دوسرے ہی میچ میں خود کو ڈائمنڈ پلیئر ثابت کردیا تھا۔

ذیشان اشرف اپنے ڈیبیو میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف بدقسمت رہے اور چار رنز بنا کر ہی رن آوٹ ہو گئے لیکن دوسرے میچ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلیں اور 29 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے کھیلی۔ ‏انھوں نے اس میچ کے بعد کہا تھا کہ میرا شروع سے ہی یہ ارادہ تھا کہ میں پی ایس ایل میں ایسے ہی کھیلوں جیسے کوئی کلب کا ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ اگر میں نارمل کھیلوں گا تو اعتماد آئے گا اور ایسا ہی ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ٹیم کے ہارنے کا افسوس ہے، ہار سے ہر کوئی مایوس ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم 30 سے 35 رنز مزید کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔انکا کہنا تھا مزیدکہ اتنا پرفارم کروں گا کہ ورلڈ کپ کے لیے نام ضرور نام آئے گا ایک ہی مقصد کے ساتھ کھیل رہا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میرا نام قومی ٹیم میں آئے۔