پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے تنظیمی کنونشن برائے حلف برداری عہدے داران کی مشترکہ قرارداد
اتوار 23 فروری 2020 21:45
(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادی کے حصول کے لئے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر آزادانہ استصواب رائے کروانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ اجتماع بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی زیرِقیادت حکومت و ریاست پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر مجاہدانہ پالیسی اور جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب سمیت بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گئے تمام اقدامات کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کرتا ہے۔یہ اجتماع ملک کے تمام اہل دانش، تاجر حضرات، بزنس کمیونٹی، مختلف سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سمیت معاشرے کے اہم طبقات کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اٹھائے گئے تمام تر اقدامات کو سراہتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عظیم حریت رہنما، عزیمت کے کوہ گراں سید علی گیلانی اور دیگر تمام کشمیری حریت پسند رہنماؤں کو یہ اجتماع سلام عظمت پیش کرتا ہے، قراردادمیں کہا گیا کہ یہ اجتماع کشمیر اور پاکستان کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کشمیر کے اس اہم ترین مسئلہ کو اپنے اپنے ملکوں کے پارلیمانی اور سیاسی نمائندوں کے سامنے پرزور طریقے سے پیش کریں۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع ترکی، ملائیشیا، ایران، یورپی یونین، او آئی سی اور دیگر دوست ممالک و تنظیموں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی بھر پور تائید پر ان ممالک و تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.