بلاول بھٹوزرداری کا پیپلز اربن فاریسٹ کا معائنہ

منگل 25 فروری 2020 20:52

بلاول بھٹوزرداری کا پیپلز اربن فاریسٹ کا معائنہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب شجرکاری کے لیے لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا ۔چیئرمین پی پی پی نے 4 فروری کو لیاری ایکسپریس وے کے قریب پیپلز اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو شجرکاری منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل کے لیے تین ماہ کا وقت دے دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے لیاری کے بچوں کے لیے والی بال کورٹ، فٹسال اور باکسنگ رنگ پر مشتمل پلے ایریا بنانے کی ہدایت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پیپلز اربن فارسٹ منصوبے کے جائزے کے لیے یہاں کا دورہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل کے لیے سرسبز ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔