آزاد کشمیر حکومت نے وادی نیلم میں برفانی تودے کے متاثرین کی امداد کے لئے سرکاری ملازمین کی نصف دن کی تنخواہ کاٹنے کی منظوری دیدی

بدھ 26 فروری 2020 13:30

اسلام آباد ۔0(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) آزاد کشمیر حکومت نے وادی نیلم میں برفانی تودے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے متاثرین کی امداد کے لئے آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کی نصف دن کی تنخواہ کاٹنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے وادی نیلم میں گلیشیئر کے گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر متاثرین کی امداد کے لئے سرکاری ملازمین کے نصف دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی منظوری دی ہے ۔ واضح رہے کہ نیلم میں حالیہ شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے کئی درجن افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :