
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
قومی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
ذیشان مہتاب
بدھ 26 فروری 2020
16:08

(جاری ہے)
11 اوورز میں مجموعی 50 رنز کے ہندسے کو چھونے والی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کچھ خوشگوار نہیں رہا۔
انعم حمید کی گیند پر کیمپبل آؤٹ ہونے والی چوتھی کھلاڑی رہیں۔ انہیں ابتدا میں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ریویو لیا جس کا فیصلہ پاکستا کے حق میں ہوا۔ ایس اے کیمپبل نے 43 رنز بنانے کے لیے 36 گیندیں کھیلیں، ان کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ سی اے ہنری وکٹ پر آئیں لیکن ایک رن بنانے کے بعد ایمن انور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ویسٹ انڈین کپتان ٹیلر ندا ڈار کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے خاصی دیر وکٹ پر قیام کیا تاہم تیز کھیلنے میں ناکام رہیں۔ 47 گیندوں پر 43 رنز بنانے والی ٹیلر کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔فلیچر آؤٹ ہوئیں تو یہ ویسٹ انڈیز کو ساتواں نقصان تھا۔ تین گیندوں پر چھ رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کھلاڑی کی وکٹ ایمن انور کے حصے میں آئی۔جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی‘بھارت سامنے آگیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
اٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.