ْٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے 43 ہزار افراد کو 29فروری تک ریٹرنز جمع کروانے کے نوٹسز جاری

بدھ 26 فروری 2020 16:53

ْٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے 43 ہزار افراد کو 29فروری تک ریٹرنز جمع ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ ریجن بھر میں ایک لاکھ 80ہزار کے قریب فائلر موجود ہیں ، جن میں سے سرکاری اداروں بشمول محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ،محکمہ لینڈ ریکارڈ و دیگر محکمہ جات کے سرکاری فائلرز 65 ہزار کے قریب ہیں جبکہ باقی ایک لاکھ 15ہزار کے قریب نیم سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔

بدھ کو اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ سرکاری اداروں میں سے تقریباً 22ہزار کے قریب ملازمین نے اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا دیا ہے جبکہ باقی ماندہ 43 ہزار کے قریب افراد کو ریٹرنز جمع نہ کروانے پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 فروری تک ٹیکس ریٹرن جمع کروا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کو آسان ترین بنا دیا گیاہے لہٰذا ملک کے معاشی و اقتصادی استحکام ، مستقبل کو محفوظ اور آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بناناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ملک وقو م کی بہتری ، عوامی خوشحالی اور قومی فلاح کیلئے اس ضمن میں عوام کی دلچسپی اور ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی تبدیلی آئیگی۔

انہوں نے کہاکہ معمولی ٹیکس کی ادائیگی سے مثالی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کوآسان ترین بنائے جانے سے ملک کی معیشت اور مستقبل بہتر ہو گا۔انہوںنے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کاروباری شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی معاونت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں، اس لئے ان کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :