
آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ دلبود محمڈن ملیر نے دفاعی چمپئن شفیع الیون کو شکست دے دی
جمعرات 27 فروری 2020 20:12

(جاری ہے)
گیٹس فارمہ آف پاکستان کے تعاون سے کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی گوٹھ میں جاری " 10واں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "میں ڈسٹرکٹ ملیر کی مظبوط ٹیم دلبود محمڈن نے مد مقابل دفاعی چمپئن شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا ،دوران کھیل وقت مقررہ تک کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں تاہم پنالٹی ککس پر دلبود محمدن ملیر نے کامیاب سمیٹ لی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں شرافی محمڈن ملیر نے پنالٹی ککس پر اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کو شکست دیدی ،دوسرے میچ میں شاہد میموریل نے بھی پنالٹی ککس پر ینگ شاہین فٹ بال کلب کو 4-3سے مات دیدی ،تیسرے میچ میں ملیر ریڈ فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کی بدولت مد مقابل نیول کالونی فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،چوتھے میں میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے سخت اور کانٹے دار مقابلے بعد مد مقابل چنیسر بلوچ فٹ بال کلب کو 1-0سے ڈھیر کیا ،پانچویں میچ میں محفوظ الیون فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ملیر شاہین کو 2-0سے ،چھٹے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل ینگ اتحاد کو پنالٹی ککس پر 5-4سے جبکہ ساتویں میچ میں گرین مجاہد ڈالمیا نے مد مقابل شفیع محمڈن لیاری کو 5-4سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ًکھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،اسماعیل ،عادل مراد ،نصیر عمر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.