سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:01

سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے وفات پانے والے ملازموں کے بچوں کو کنٹریکٹ پرنوکریوں پررکھا گیا ۔

عدالت عالیہ نے ریگولرائزیشن کی پالیسی کومدنظر نظر رکھے بغیر ملازموں کی مستقلی کا حکم دیا۔وزیراعظم پیکیج کے تحت ملازموں کومستقل کرنے کی پالیسی موجود ہی نہیں۔سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔