وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

کشمیری مسلمانوں نے اقوام متحدہ اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

جمعہ 28 فروری 2020 16:17

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیدوحہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ جمعہ کو نماز کی ادائیگی کے بعد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے آ ئے ہوئے شہریوں نے وزیر خارجہ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر آ واز اٹھانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

کشمیری مسلمانوں نے اقوام متحدہ اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے دلی میں ہندو انتہا پسند وں کی جانب سے کی جانے والی مساجد کی شہادت اور بیحرمتی کی مذمت کی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو ہندو انتہا پسند نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،کشمیری مسلمان پہلے ہی بھارتی ریاستی بربریت کا شکار تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی اپنے گھروں میں محفوظ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پولیس کا آ ر ایس ایس کے غنڈوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں بین المذاھب ہم آ ہنگی نام کی کوئی چیز نہیں،بھارت میں مسلمان آ ج خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔