بھمبر، سابق ڈائریکٹر زراعت آزادجموں وکشمیر چوہدری اللہ داد وفات پاگئے

منگل 3 مارچ 2020 15:35

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) سابق ڈائریکٹر زراعت آزادجموں وکشمیر چوہدری اللہ داد وفات پاگئے۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں سوکاسن ضلع بھمبر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سینئروزیرآزادحکومت و ریاست جموں کشمیرچوہدری طارق فاروق، سیاسی سماجی شخصیات، قریبی عزیز واقارب، دوست احباب، سرکاری افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم زونل چیف کشمیر بینک محمد عارف چوہدری اور کرنل زاہد علی کے والد جبکہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمدیوسف، پروفیسر مسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر آصف،گائناگالوجسٹس ڈاکٹر ثمرہ یوسف اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عامرہ عارف کے چچا تھے۔ چوہدری اللہ داد کی وفات پرسیکرٹری صنعت صنعت و تجارت خواجہ محمد احسن، سیکرٹری حکومت ظفر نبی بٹ،سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق خان، سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی اعجاز احمد خان, ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد فہیم میر،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :