بارش کی پیش گوئی ،بدھ سے ہفتے تک لاہوراورراولپنڈی میں میچز متاثر ہونے کا خدشہ

دونوں شہروں سمیت پنجاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ، محکمہ موسمیات

منگل 3 مارچ 2020 16:15

بارش کی پیش گوئی ،بدھ سے ہفتے تک لاہوراورراولپنڈی میں میچز متاثر ہونے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب کے شہر راولپنڈی اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے بدھ سے ہفتے تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی پیشگوئی کے مطابق دونوں شہروں سمیت پنجاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بدھ کو لاہور میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ شیڈول ہے، جمعرات کو راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

جمعے کو لاہور میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ہے، ہفتے کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔