علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آپریشنل نظام کو آئندہ سمسٹر)خزاں 2020ئ( سے آٹومیشن پر منتقل کر دیا جائے گا

منگل 3 مارچ 2020 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آپریشنل نظام کو آئندہ سمسٹر)خزاں 2020ئ( سے آٹومیشن پر منتقل کر دیا جائے گا ،ْ تعلیمی معیار اور طلباء کی سہولتوں میں اضافہ ،ْ تدریسی امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ریجنل دفاتر کے مابین رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آٹومیشن نظام کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں شعبہ داخلہ ،ْ امتحانات اور ریجنل آفسز میں طلباء کا ریکارڈ ’’آرگنائزیشنل ڈیٹا بیس‘‘ کے تحت ایک جیسا ہی ہو گا جس سے شکایات کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داخلے ،ْ ٹیوٹرز کی تعیناتی ،ْ کتابوں کی ترسیل ،ْ ورکشاپس اور امتحانات کا انعقاد جیسے تمام تدریسی امور نئے سسٹم کے تحت ہوں گے۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹرز کو بہار 2020ء میں داخل طلباء کیلئے ٹیوٹرز کی تعیناتی میں آپریشنل لیڈر کا کردار ادا کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ ڈیجٹلائزیشن کی تبدیلی کے روڈ میپ کی پیروی کرتے ہوئے یونیورسٹی نے طلباء کی خدمات اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں کافی پیش قدمی کی ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلباء کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلباء کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔

ڈائریکٹر آئی سی ٹی محمد اجمل فاروق نے ڈیجٹلائزیشن پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام الله شیخ نے ریجنل آفسز کو نئے نظام کے تحت آپریشنل نظام اور طلباء کی سہولتوں میں اضافہ کیلئے آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔