
ترکی نے ادلب میں بشار الاسد انتظامیہ کا ایک اور جنگی طیارہ تباہ کر دیا
24 گھنٹوں میں تباہ شدہ طیاروں کی تعداد تین ہو گئی، ترکی کا زمینی و فضائی آپریشن کامیابی سے جاری
اسامہ چوہدری
منگل 3 مارچ 2020
19:50

ترکی نے ادلب میں بشار الاسد انتظامیہ کا ایک اور جنگی طیارہ تباہ کر دیا۔ 24 گھنٹوں میں تباہ شدہ طیاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ ترکی کا زمینی و فضائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے pic.twitter.com/GLFwSSGcMH
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) March 3, 2020
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک فوج کی اس کاروائی میں بشارالاسد کے 300 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ شامی فوج کی متعدد بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور دیگر ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔
شام میں جاری اس جنگ میں شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف لڑائی میں 34 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ترک فوج کو ادلب کے محاذ پر اب تک پہنچنے والا یہ سب سے بڑا جانی نقصان تھا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک نشری تقریر میں ان فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہمارے 34 جوان شہید ہوئے ہیں، اللہ انھیں جوار رحمت میں جگہ دے لیکن دوسری جانب شامی نظام کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر ایردوآن نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ادلب میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے لیے اعلیٰ فوجی اور سول حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ مزید بتایا گیا تھا کہ ادلب میں شامی فوج کے خلاف لڑائی میں اس ماہ کے دوران میں اب تک اکیس ترک فوجی مارے جا چکے تھے۔ شامی فوج اپنے اتحادی روس کی فضائیہ کی مدد سے ادلب پر دوبارہ کنٹرول کے لیے فیصلہ کن لڑائی لڑرہی ہے اور اس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں اس صوبے میں متعدد قصبوں اور دیہات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.