ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری

جمعرات 5 مارچ 2020 17:47

سرگودھا ۔05مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) سرگودھا اور گرد و نواح میںبدھ کے روز شروع ہونے والی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا ،جس کی وجہ سے سردی میں قدرے اضافہ ہو گیا ،جبکہ آتی گرمی کو بریک لگ گئی ، صبح اور شام کے اوقات میں چلنے والی ٹھنڈی ہواء نے لوگوں کو ایک بار پھر گرم کپڑے پہننے پر مجبور کردیا ہے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پکوڑے سموسے اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز بھی سرگودھا اور گرد ونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :