آزادکشمیر کے جنگلات کی حفاظت کیلئے اکلاس کو بند کیا، جنگلات ہماری قومی دولت ہیں، راجہ محمد فاروق حیدر خان

جمعرات 5 مارچ 2020 23:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے جنگلات کی حفاظت کے لیے اکلاس کو بند کیا جنگلات ہماری قومی دولت ہے لیکن اس کو ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا ہے آلودگی کے حوالے سے ہمارا نمبر آخری ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اکلاس ملازمین کو چیکوں کے ادائیگی کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری جنگلات و اکلاس، ایم ڈی اکلاس بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحول کے تحفظ اور درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے ملازمین کو جلد تمام بقایا جات کی ادائیگی کردیں گے مجھے ملازمین کے دکھوں اور پریشانیوں کا احساس ہے ان کے گھروں اور ان کے بچوں کی ضروریات کا احساس ہے آج مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے میری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس کو ختم کیا جائے میں مالیاتی ادائیگیوں کے عمل پر نظر رکھوں گا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ملازمین نے بہت صبر کیا اللہ آپ کا اور ہم سب کا پردہ قائم رکھے عوام کو لنگر خانوں اور پناہ گاہوں میں نہیں رہنا اس رقم کو کاروبار کے لیے استعمال کریں ۔