شدید بارش کے باعث فیصل آباد ریجن کے 35فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا

جمعہ 6 مارچ 2020 16:05

شدید بارش کے باعث فیصل آباد ریجن کے 35فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، جڑانوالہ اور تاندلیانوالہ سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں 35فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

فیسکو ترجمان کے مطابق جن گرڈ سٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے وہاں پر لائنز سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ فیسکو چیف شفیق الحسن بجلی بحالی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث بجلی بحالی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بجلی کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :