یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کیلئے خوشخبری

یورپی یونین کا جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ، یورپی یونین میں پاکستان کیلئے منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی اور مراعات جاری رہیں گی۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مارچ 2020 20:39

یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کیلئے خوشخبری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2020ء) یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کیلئے خوشخبری آگئی ہے، یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، یورپی یونین میں پاکستان کیلئے منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی اور مراعات جاری رہیں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت 2024 میں ختم ہوگی۔ پاکستان کیلئے جی ایس پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے یورپی یونین کا اجلاس گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ فیصلے تحت یورپی یونین میں پاکستان کیلئے مراعات جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی گئی۔

(جاری ہے)

جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جی ایس پی پلس سے مستفید ہونے کیلئے برآمد کنندگان برآمدات کا دائرہ وسیع کریں۔ جی ایس پی پلس کیلئے یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کی شرائط پرعمل کیا۔ جی ایس پی پلس کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے پر وفاقی اورصوبائی اداروں کے شکر گزار ہیں۔ اسی طرح مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور چیلنجز کے باوجود معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت شرح نمو میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مثبت علامت ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور آنے والے مہینوں میں کئی بڑی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔