چنیوٹ میں سینئر سول جج نے بھینس کو عدالت میں بلا لیا

دو افراد کا مالک ہونے کا دعویٰ، جج نے بھینس کو پولیس کے حوالے کردیا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 مارچ 2020 23:13

چنیوٹ میں سینئر سول جج نے بھینس کو عدالت میں بلا لیا
چنیوٹ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 مارچ 2020) : چنیوٹ میں سینئر سول جج نے بھینس کو عدالت میں بلا لیا، دو افراد کا مالک ہونے کا دعویٰ، جج نے بھینس کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ایک سینئر سول جج کے پاس ایک مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں ایک بھینس کو ککے تبے گاؤں کے ایک مکان سے برآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

موضع سمندر گاؤں کے رہائشی ، نذیر نے چنیوٹ کی مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی جہاں اس نے دعوی کیا ہے کہ گاؤں سے برآمد ہونے والی بھینس اسی کی ہے۔

ان کے دعوؤں کے بعد جج نے حکام کو بھینس کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری طرف ، بھینسیں چوری کرنے کا الزام لگانے والے افراد مذکورہ بھینس کی ملکیت پر اصرار کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر سول جج کی جانب سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ مذکورہ بھینس کو پولیس کے حوالے کیا جائے جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔

متعلقہ عنوان :