مقبوضہ کشمیر ، گھر میں آتشزدگی ، 3 سالہ بچی سمیت 3 افراد جھلس کر ہلاک

ہفتہ 7 مارچ 2020 23:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سانحہ سرینگر میں اس وقت پیش آیا جب سرینگر کے علاقے خان پار میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر ہلاک ہو گئیں ۔ آتشزدگی کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا ۔ ۔