عمران طاہر کو ’مسخرہ‘ کہا تھا،کولن منرو کا اعتراف
لیگ سپنرکو ہر کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد اس طریقے سے جشن مناتا دیکھ کر تھک گیاتھا اوراسی لیے انکو’مسخرہ‘ کہا: اوپنر
ذیشان مہتاب پیر 9 مارچ 2020 17:25
(جاری ہے)
یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ بارش کے باعث 9،9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 68 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ذیشان 16 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔ جیمز ونس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 61 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ معین علی بھی 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 18 اور 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کولن انگرام بھی 6 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان شاداب خان کی اننگز بھی صرف 14 رنز تک ہی محدود رہی، آصف علی بھی توقعات پر پورا نہ اترسکے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 جب کہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پہلی بار تمام میچز ملک میں ہورہے ہیں جس کے لیے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا تاہم خراب موسم کی وجہ سے راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں اور آج بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس 3:50 پر ہوا اور امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کو 9،9 اوورز تک محدود کردیا یوں پاور پلے بھی صرف 3 اوورز پر مشتمل ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.