پشاور تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے لیے طلباء،والدین اور عوام کی سہولت کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا

پیر 9 مارچ 2020 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) پشاور تعلیمی بورڈ میں میٹرک(SSC) کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے لیے طلباء،والدین اور عوام کی سہولت کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔یہ کنٹرول روم مذکورہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک سہولیات فراہم کرے گا جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات، 13مارچ 2020سے شروع ہو کر 13 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کنٹرول روم میں عملے کے دو ارکان کام کریں گے جن سے کمپلینٹ سیل نمبر 9221404 091-اور ای میل ایڈریس[email protected] پررابطہ کیا جا سکتا ہی. جبکہ کنٹرولر آفس نمبر 091-9222170، ایس ایس سی سیکریسی نمبر 091-9222073اور فیکس نمبرز 9222245,9222037اور9222143پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔اس امر کا اعلان ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ خیبرپختونخوا پشاورکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا.

متعلقہ عنوان :