حکومت چوٹکیاں سیری درہ کے عوام کیلئے حفاظتی اقدمات اُٹھائے

حکومت ہنگامی بنیادوں پر لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کیلئے دیوار جلد تعمیر کروائے ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

پیر 9 مارچ 2020 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) حکومت چوٹکیاں سیری درہ کے عوام کیلئے حفاظتی اقدمات اُٹھائے ،سینکڑوںافراد کے مکان لینڈ سلائیڈنگ کی ذد میں آگئے ہیں ،عوام نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ،حکومت ہنگامی بنیادوں پر لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کیلئے دیوار جلد تعمیر کروائے تاکہ عوام کا مزید نقصان نہ ہو۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے چوٹکیاں سیری درہ میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوچکی ہے جس کی ذد میں آکر کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں اور کئی مکانوں میں دڑایں پڑ ھ گئیں ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ڈی سی مظفرآباد اور ضلعی انتظامیہ کو موقع پر بھیجیں وہاں کے عوام اس وقت مشکلات سے دوچار ہوکررہ گئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے چوٹکیاں سیری درہ کے متاثرین حاجی سوات خان کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں کے عوام اللہ کے رحم وکرم پر ہیں ابھی تک کوئی بھی انتظامیہ آفیسر وہاں پر نہیں پہنچ سکا ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر ہنگامی بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ کو وہاں پر بھیجیں نقصانات کا جائزہ لے کر وہاں پر پر فوری دیوار لگائی جائے تاکہ مزید نقصان نہ ہوسکے ،ہنگامی بنیادوں پر دیوار تعمیر کروائی جائے ،اس وقت وہاں کے متاثرین اپنی مکانات کو خالی کرکے قریبی عزیز اقارب کے ہاں رہائش پذیر ہوگئے ہیں ،شدید بارش کے خوف وعالم کی زندگی وہاں پر بھی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،اگر بروقت تدارک نہ کیا گیا تو سامان ،مکانات کیساتھ انسانی زندگی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ۔

اگر حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہ کیے تو جماعت اسلامی عوام کیساتھ سڑکوں پر نکل آئے گی ۔اس قبل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے وہاں کے عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے۔