وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کرنل مجیب الرحمن کی شہادت پر اظہار تعزیت

پیر 9 مارچ 2020 23:49

سدھنوتی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کرنل صاحب کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کیلئے ان کی قربانی کو ہدیہ تبرک پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پاک فوج کے شہید تمام افسران اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج جرات ،ہمت اور شجاعت کا نشان ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔