ملتان اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

منگل 10 مارچ 2020 21:58

ملتان ۔10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت25.3اورکم سے کم13.3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 8ب جے ہوامیں نمی کاتناسب 84فیصداورشام5بجے 47فیصدتھا۔آج بدھ کے روزملتان میں طلوع آفتاب 6بجکر28منٹ پراورغروب آفتاب6بجکر21منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :