امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا

کورونا وائرس کے خوف کے باعث امریکی وزیر دفاع نے پاکستان، بھارت اور ازبکستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ خبر ایجنسی

منگل 10 مارچ 2020 23:57

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) کورونا وائرس کا خوف، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے پاکستان، بھارت اور ازبکستان کا دورہ ملتوی کر دیا، مارک الیسپر نے 16 سے 20 مارچ تک جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کرنا تھا تا ہم کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک الیسپرنے آئندہ ہفتے کا جنوبی اور وسطی ایشیائی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارک ایسپر نے 16 سے 20 مارچ کے دوران پاکستان ، بھارت اور ازبکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امریکی وزیر دفاع نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔