سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا طیارہ حادثہ پر اظہارِ افسوس

بدھ 11 مارچ 2020 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے طیارہ حادثہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نگاہ میں یہ سانحہ بھی ملک کا ایک حصہ ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ پاک شہید ہونے والے پائلٹ کے درجات کو بلند فرمائے آمین.خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے کی جانے والی ریہرسل کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دئیے۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ کوئی مسافر طیارہ ہے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ یہ پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ہے جو ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔اسلام آباد میں ان دنوں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے فضائیہ کے جنگی جہاز پروازیں کر رہے ہیں۔