آرمی چیف کی کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، ایل اوسی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر غور، کورونا کو روکنے کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مارچ 2020 20:56

آرمی چیف کی کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ 2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، جیواسٹریٹجک ماحول، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، افغان امن عمل سمیت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مخلصانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔