سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر آٹے اور گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب کرلیا

پیر 16 مارچ 2020 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر آٹے اور گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو آٹے کے بحران سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے فریقین کو 14 اپریل کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے بیان دیا غریب نومبر ، دسمبر میں روٹی زیادہ کھاتے ہیں، ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کے بعد اٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،آٹے کا موجودہ بحران مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا،انکشاف ہوا ہے کہ 6 ماہ کے دوران آٹا بیرون ملک اسمگل ہوا،مصنوعی بحران پیدا کرکے مافیا نے اربوں روپے کمانے کا پلان بنایا،آٹے کے بحران پر حکومت قابو پانے میں ناکام ہوگئی،اٹے کے مصنوعی بحران پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا جائے،گزشتہ 6 ماہ کے دوران آٹے کی اسمگلنگ کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست میںپرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، خسرو بختیار وزیر نیشنل فورڈ سیکیورٹی، شیخ رشید ،سیکرٹری خزانہ، چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی نیب سندھ ،چیئرمین صوبائی اینٹی کرپشن و دیگر حکام کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔