جاپانی شخص نے تنہا بیس بال میچ دیکھنے کے لیے 1873 نشتیں مخصوص کرا کر منسوخ کر دیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 مارچ 2020 23:50

جاپانی شخص نے   تنہا بیس بال  میچ دیکھنے کے لیے 1873 نشتیں مخصوص کرا کر ..

ایک جاپانی شخص کو اپنے پسندیدہ بیس بال کلب کو زبردست مالی نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ 41 سالہ  کیوشی شیبامورا نے دو ٹیموں کے درمیان بیس بال کا لیگ میچ دیکھنے کے لیے تقریباً 1900 نشتیں مخصوص کرائی پھر منسوخ کر دیں۔کیوشی اس طرح  سے بیٹھنے کے لیے زیادہ جگہ اور ٹی وی پر نمایاں  کوریج چاہتے تھے۔

کیوشی  جاپان کے شہر اوساکا کی  بیس بال ٹیم اوریکس بفیلوز کو پسند کرتے ہیں۔

پچھلے سال  اس ٹیم کے سوفٹ بنک ہاکس کے ساتھ  اوساکا کے کیوسیرا ڈوم میں  28 اور29 ستمبر کو ہونے  والے میچ میں  زیادہ جگہ  اور ٹی وی پر نمایاں نظر آنے کے لیے کیوشی نے  جعلی ناموں نے 1873 نشتیں مخصوص کرائیں۔کیوشی نے بعد میں نشتیں منسوخ کرنے کے لیے متعین وقت ختم ہونے سے کچھ پہلے ہی   ایک کے سوا تمام نشتیں منسوخ کر دیں۔

(جاری ہے)

اوریکس بفیلوز اگرچہ ایک چھوٹی ٹیم ہے لیکن اس کا مقابلہ  پچھلے سال کی قومی چیمپین شپ جیتنے والی ٹیم  سوفٹ بنک ہاکس سے تھا۔

اس لیےیہ میچ کیوشی کی پسندیدہ ٹیم کے لیے بھی کافی اہم تھا۔ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدن سے اس ٹیم کو بھی کافی فائدہ ہوتا ۔1873 نشتیں منسوخ ہونے کے باعث اوریکس بفیلوز کو  10.86 ملین ین یا 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایک چھوٹی ٹیم کے لیے یہ کافی بڑا نقصان تھا۔اسی وجہ سے  اندرونی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تحقیقات سے معلوم ہو گیا کہ  جو نشتیں خالی تھیں، وہاں پر درمیان میں ایک ہی شخص بیٹھا ہے۔

کیوشی نے شواہد دیکھنے کے بعد الزامات کو مسترد کرنے کا بھی تکلف نہیں کیا۔ 

انہوں نے  پولیس کو بتایا”میں اس طرح میچ دیکھنا چاہتا تھا کہ  میرے اردگرد لوگ نہ ہوں، میں ٹی وی پر نظر آنا چاہتا تھا“ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ  کیوشی کو صرف جرمانہ ہو گا یا  انہیں جیل بھی جانا ہوگا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ اب وہ  دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔