پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 17 مارچ 2020 22:58

لاہور۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اکرم سومرو ولد منظور حسین سومرو کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’دہشت گرد حملوں کی ادارتی فریمنگ: پاکستان کے اہم انگریزی اور اردو اخبارات کا تقابلی تجزیہ (2001-2016)‘ کے موضوع پر اورشازیہ اسماعیل طور دختر محمد اسماعیل طور کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’طاقت ، سیاست اور میڈیا : پاکستانی اخبارات میں بڑی سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی کوریج کا تقابلی جائزہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔