مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی اسکی اہلیہ اور بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بدھ 18 مارچ 2020 23:06

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی ، اسکی اہلیہ اور بچہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئم ٹوریو میموریل ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے ڈاکٹر شیرنگ سافیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ لداخ میں رہائش پذیر بھارتی فوجی جو کہ 25فروری سے یکم مارچ تک چھٹی پر تھا اپنے خاندان کیساتھ اپرادہ سے آنے والے اپنے والد کی خدمت مین مصروف رہا۔ 6مارچ کو جب ڈیوٹی پر آیا رتو اسکے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بعد میں فوجی کی اہلیہ اور بچے کے ٹیسٹ بھی ہوئے جو مثبت آئے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ تینوںکو متاثرین ہسپتال میں آئیسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے۔