سوات بھر میں تمام ہوٹلزاور سیاحتی مقامات بند کردیے گئے

کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر سوات بھر میں تمام ہوٹلز اور سیاحتی مقامات عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں، اس لیے سیاح حضرات سوات آنے کی زحمت نہ کریں:ڈپٹی کمشنر سوات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 مارچ 2020 23:32

سوات بھر میں تمام ہوٹلزاور سیاحتی مقامات بند کردیے گئے
سوات (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 مارچ 2020ء ) سوات بھر میں تمام ہوٹلزاور سیاحتی مقامات بند کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات حسب الحکم نے اپنے پیغام مین کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر سوات بھر میں تمام ہوٹلز اور سیاحتی مقامات عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں، اس لیے سیاح حضرات سوات آنے کی زحمت نہ کریں۔ پابندی کی وجہ سے کالام، بحرین، مدین،مالم جبہ وغیرہ سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی لوگوں بھی نقل ووحرکت محدود کر لیں ۔

(جاری ہے)

غیر ضروری سرکاری ملازمین کو گھر رہنے کی ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں آئے ۔

مری میں موجود سیاحوں کو واپس اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد شہری مری کا رخ کر رہے تھے ۔ جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مری کو سیاحت کیلئے بند کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا ہے ۔واضح رہے ا س سے قبل سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتے لے کر انکے گھرو ں میں راشن پہنچانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے ۔