بجلی چور قومی مجر م ، پیشہ ور بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،معراج خالد

بجلی چوری ملک دشمنی ، ملوث افراد جرمانہ بھی دیں گے اور جیلوں میں بھی جائیں گے،ایس ڈی اوواپڈا کی گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2020 13:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بجلی چوری روکنے کے لئے منظم اور مر بوط طر یقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،ان خیالات کااظہارایس ڈی اوواپڈا سب ڈویژن صوفیہ آبادمعراج خالدنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمیٹرانسپکٹرحاجی محمدآصف محمودبھی موجودتھے، معراج خالدنے کہا کہ بجلی چور قومی مجر م ہیں جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمز ور کر نے کا باعث بن رہے ہیں ،بجلی چور کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ سختکردیا گیا ہے اور اس جرم میں اگر ملازمین بھی ملوث پائے گے تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بجلی چوری ملک دشمنی سے کم نہیں جس میں ملوث جرمانہ بھی دیں گے اور جیلوں میں بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

معراج خالدنے مزیدکہا کہ پیشہ ور بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاہے یہ لوگ بجلی چوری کے روائتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں جن کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جا رہا ہے، ٹاسک فورس کو مزید تیز اور متحرک کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، بجلی چوری جرم ہے جس میں جرمانہ بھی ہوگا اور جیل کی ہوابھی کھانا پڑے گی۔