یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے بچائو کے لئے آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 20 مارچ 2020 23:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے بچائو کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر رانا بابر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے مہم کا آغاز جنرل بس اسٹینڈ سے کیا گیا ہے جہاں پر شہریوں میں سینکڑوں کی تعداد میں فری سینی ٹائزر اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور شہریوں کو بتایا گیا کہ کام کرنے کی جگہ سمیت دیگر مقامات پر ہاتھ ملائے اور بغل گیر ہوئے بغیر سلام کریں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں اور کھانستے یا چھینکتے ہوئے کہنی سے منہ ڈھانپ لیں۔

متعلقہ عنوان :