کرونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث اتحاد ایئرویز پر پاکستان کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو روک دیا گیا

Zahid Noor زاہد نور ہفتہ 21 مارچ 2020 00:34

کرونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث اتحاد ایئرویز پر پاکستان ..
لندن (رپورٹ زاہد نور، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2020ء) کرونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث اتحاد ایئرویز پر پاکستان کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو روک دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ براہ راست پروازوں کے زریعے کل شام آٹھ بجے تک پہنچنے والے مسافروں کو چھوٹ دی گئی ہے، قومی ایئر لائن کے علاوہ مانچسٹر سے دیگر ایئر لائنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو روک دیا گیا ہے خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ موجودہ حالات میںُ انتہائی مشکل ہے اور پرائیوٹ طور پر ٹیسٹ کی فیس 400 پاؤنڈز ہے مگر برطانیہ میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پرائیوٹ طور پر بھی ٹیسٹ کا حصول نا ممکن ہے جبکہ ٹیسٹ رزلٹ آنے میں تقریباً 48 گھنٹے کا وقت درکار ہے مگر سول ایوی ایشن کی شرط کے مطابق ٹیسٹ چوبیس گھنٹے پہلے کروانا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ شرط کے مطابق کل سےبرطانیہ سے کسی بھی مسافر کا پاکستان سفر کرنا ناممکن ہو گا۔