مشکل کی اس آزمائشی گھڑی میں صاحب استطاعت لوگ زیادہ سے زیادہ صدقات دیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

ہفتہ 21 مارچ 2020 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تمام اقدامات آپ کی حفاظت کیلئے ہیں، مشکل کی اس آزمائشی گھڑی میں صاحب استطاعت لوگ زیادہ سے زیادہ صدقات دیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں راجہ فاروق حیدر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے دنیا میں تباہی مچائی ہے ، شہری بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔مظفرآباد/کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی اقدمات کامیاب بنانے کے لیے سول سوسائٹی وکلا تاجران آگے آئیں۔شہری غیر ضروری گھروں سے باہر مت نکلیں اور احتیاطی اقدمات بروئے کار لائیں ۔