کورونا وائرس کی وجہ سے سٹیل انڈسٹری کو مسائل کا سامنا ہے، شعبہ کو بحال کرنے کے لئے بیل آوٹ پیکج دیا جائے،کریم عزیز ملک

پیر 23 مارچ 2020 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) آل پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن (اے پی ایس آر آر ای) کے چئیرمین کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سٹیل انڈسٹری کو مسائل کا سامنا ہے، شعبہ کو بحال کرنے کے لئے بیل آوٹ پیکج دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور اے پی ایس آر آر اے کے چئیرمین نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے پیکج کا اعلان خوش آئند ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں کمی آئے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے جس نے سٹیل انڈسٹری کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔تعمیراتی شعبہ اور سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بھی سست روی کا شکار ہیں جس سے شعبہ کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سٹیل کے شعبہ کے لئے یوٹیلیٹی بلز، ٹیکسز کی رعائت اور بحالی پیکیج سے شعبہ کی بحالی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔