بلال میر کی قیاد ت میںجے یو آئی وفد کی خواجہ برادران سے ملاقا ت

پیر 23 مارچ 2020 15:35

لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے معاون خصوصی بلال احمد میر کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے وفد نے خواجہ برادران سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں رہائی کی مبارکباد اور قائد جمعیت کی طرف سے محبت کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

ملا قا ت کے مو قع پر خواجہ سعد ر فیق نے وفد کی آمد کا شکر یہ ادا کیااور کہاکہ مو لانا فضل الرحمن بڑے با پ کے بہادر بیٹے اور دانشمند سیاستدان ہیں ‘ مشکل حالا ت میں بھی مو لانا فضل الرحمن پوری جر ات اور بہادری سے میدان میں کھڑے رہتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ہماری رہا ئی پر ان کی طرف سے محبت بھرا جو پیغام لے کر آ ئے ہیں وہ بھی ہمارے لیے قا بل احترام ہیں۔ ہم مو لاناکی محبت اور مشکل وقت میں یاد آوری پرمشکور ہیں۔