کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ میں مارشل لا لگائے جانے کا امکان

امریکی سیاسی قیادت کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تو مارشل لا لگایا جا سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ

پیر 23 مارچ 2020 21:26

کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ میں مارشل لا لگائے جانے کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ میں مارشل لا لگائے جانے کا امکان ، برطانو ی میڈیا نے بڑا دعوی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14ہزار 668 ہو گئی ہے جبکہ3 ہزار 38 ہزار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو ئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 96958 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 18233 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 10298 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، امریکہ میں 452افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ متاثرہ افراد کی تعداد34ہزار سے تجاوز کر گئے ہے۔

جس کے بعد برطانوی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ امریکی فوجی قیادت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متبادل انتظامات کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے نے دعوی کیا ہے اگر سیاسی قیادت بھی کورونا وائر س کا شکار ہو ئی تو امریکہ میں مارشل لا لگایا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر وائرس کا شکار مزید 651 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 5476 ہو گئی ہے، 5560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59138 ہو گئی ہے، اسپین میں وائرس کا شکار 375 ایران میں 129، امریکہ میں 86، برطانیہ میں 48 اور ہالینڈ میں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے، چین میں وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی علاج دریافت نہ ہونے کے باعث پوری دنیا کو اس وائرس سے خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ پوری دنیا کہ سائنسدان نے ویکسئین کی تیار کیلئے سر جوڑ لئے ہیں ۔ اور فرانس، امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ملک جانوروں اور انسانوں پر تجزبات کررہے ہیں۔