پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی قومی رہنماؤں سے مشاورت

بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی‘آفتاب خان شیرپاؤ‘ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے موجودہ صورتحال میں آل پارٹیزوڈیوکانفرنس بلانے کی حمایت کردی

پیر 23 مارچ 2020 22:52

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی قومی رہنماؤں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی‘آفتاب خان شیرپاؤ‘ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے موجودہ صورتحال میں آل پارٹیزوڈیوکانفرنس بلانے کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن اور اسفندیار ولی نے شہبازشریف کے اقدام کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی نے شہبازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس بلانے کے شہباز شریف کے فیصلے کو بروقت اور مستحسن قرار دیا جبکہ شہباز شریف نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت فیصلوں پر بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے قائدین کو کو سراہا۔