کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تمام پاکستانی بینکوں کیلئے ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں

تمام بینک کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا انتظام کریں، تمام بینک برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں، شام ساڑھے 4 بجےبینک بندکردیں، اےٹی ایم کےذریعےصارفین کوکیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کوآن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو،اسٹیٹ بینک

muhammad ali محمد علی پیر 23 مارچ 2020 23:30

کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تمام پاکستانی بینکوں کیلئے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2020ء) کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تمام پاکستانی بینکوں کیلئے ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں، اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام بینک کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا انتظام کریں، تمام بینک برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں، شام ساڑھے 4 بجےبینک بندکردیں، اےٹی ایم کےذریعےصارفین کوکیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کوآن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کرونا وائرس کے خدشات کے باعث تمام بینکوں کیلئے کچھ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنا یقینی بنایا جایا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کےکام کرنےکی اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ ملک میں تمام بینکوں کی برانچزکھلی رہیں گیں، تاہم تمام بینک برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں اور  شام ساڑھے 4 بجے بینک بندکردیں۔ تمام بینکوں میں صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کام کریں۔

بینک میں کروناکی نشاندہی پراس برانج کوفوری بندکردیں،برانج بندکرنےپراسٹیٹ بینک کومطلع کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اےٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، جبکہ صارفین کوآن لائن سہولت میں بھی کوئی تعطل نہ ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں لاک ڈاون کا نفاذ کر چکے ہیں۔ لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد نجی و سرکاری بند کر دیے گئے ہیں، تاہم ملک میں قائم تمام بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔