وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ‘ ابوظہبی، قطر اور مختلف ممالک سے آنے والی خصوصی پروازوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 24 مارچ 2020 00:35

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اورابوظہبی، قطر اور مختلف ممالک سے آنے والی خصوصی پروازوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت اورسیز پاکستانیز سے جاری بیان کے مطابق زلفی بخاری نے خصوصی پروازوں سے آنے والے مسافروں کے اسکریننگ کے عمل کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاون خصوصی کو دوحہ اور دبئی سے آنے والے 222 پاکستانی مسافروں کے لئے کئے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ تھے۔