Live Updates

وفاقی حکومت کورونا وائرس سے پاکستان کی عوام کو محفوظ رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، خورشید میرانی

منگل مارچ 22:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے پاکستان کی عوام کو محفوظ رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،کورونا وائرس پر سیاست کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا جھوٹ عوام کے سامنے واضع ہو گیا ہے۔ ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کے ہمراہ ہر مشکل گھڑی پاکستان کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ن لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،فتح ابڑو، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسہ کے ہمراہ زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی نے مزید کہا کے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے پاکستان پہنچ کر قوم کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام شریف میڈیکل سینٹرز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا ہے اور ذاتی خرچ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف ،رضاکاروں اور عوام کیلئے سیفٹی سامان سمیت وائرس کی تشخیص کیلئے کٹ منگوائی جارہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا ہے ن لیگ سیاست پر نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی نااہل حکومت آخری سانس لے رہی ہے جلد پی ٹی آئی کے نااہل وزیر اعظم اور انکے ناکام وزراء اپنے گھروں کو جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خدرا اپنے گھروں میں رہ کر انتظامیہ سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر استعمال کرکے نا صرف اپنی زندگی بلکہ اپنے اہلخانہ کو بھی بچائیں۔#
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات