دبئی میں رہائش پزیر بھارتی شہری کو ائیرپورٹ پر سوتا چھوڑ جہاز بھارت روانہ ہوگیا

ویزہ سروس معطل ہونے کے باعث بھارتی شہری ائیرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکتا، انتظامیہ کا مسافر کو ائیرپورٹ پر ہی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 24 مارچ 2020 21:07

دبئی میں رہائش پزیر بھارتی شہری کو ائیرپورٹ پر سوتا چھوڑ جہاز بھارت ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2020ء) دبئی میں رہائش پزیر بھارتی شہری کو ائیرپورٹ پر سوتا چھوڑ جہاز بھارت روانہ ہوگیا جس کے بعد بھارتی شہری ائیرپورٹ پر پھنس گیا ہے تفصیلات کے مطابق دبئی کے بینک میں کام کرنے والا ایک بھارتی شہری بھارت واپس جانے کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھا کہ اسکا اسکی آنکھ لگ گئی اور اسکا جہاز روانہ ہو گیا اور اب متحدہ عرب امارات میں ویزہ سروس معطل ہونے کے باعث بھارتی شہری ائیرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکتا اور دوسری جانب بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے باعث وہ بھارت بھی نہیں جا سکتا اس لیے ائیرپورٹ انتظامیہ کا مسافر کو ہوائی اڈے پر ہی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہوئی اڈے ر اس سے پہلے بھی 6ایسے لوگ موجود ہیں اور انکے ساتھ بھی ایسا ہی مسئلہ ہوا ہے اس لیے انہیں بھی دبئی ائیرپورٹ پر قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ دبئی میں بھارتی پاسپورٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ بھارتی کونلسٹ جنرل کے مطابق بھارتی پاسپورٹ سروس 7اپریل تک معطل کردی گئی ہے تاہم کسی ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے قبل رابطہ کرنے پر اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ سروس کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے۔دوسری جانب کشمیر پر ظالمانہ کرفیو نافذ کرنے والا بھارت خود کئی ہفتوں کیلئے لاک ڈاون ہوگیا، کرونا وائرس کے 519 کیسز سامنے آنے اور متعدد ہلاکتوں کے بعد بھارتی وزیراعظم نے ہنگامی طور پر پورے ملک کو 3 ہفتوں کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا۔ دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کو ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملتوی کردیا ہے۔