Live Updates

آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں 26قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں، محمد فاروق حیدر

تمام اضلاع میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا ہے، لیگی قیادت کے شک گزار ہیں ، مشکل وقت میں کشمیری عوام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 25 مارچ 2020 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں 26قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ،صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں آزادکشمیر حکومت اور عوام کے بارے میں لمحہ با لمحہ نہ صر ف آگاہی حاصل کی بلکہ ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ۔

جب اس طرح کی وبا ملک میں پھوٹ جا ئے تو ہمارے مذہب میں واضح احکامات موجود ہیں کہ ہم اس سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔ یہ حالات زلزلہ سے زیادہ بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں انہیں ضمانتوں پر رہا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاق کا نام صر ف چار صوبے نہیں بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صد رمسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اعلی ٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میںچیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مریم نواز شریف ، رانا ثنا ء اللہ، امیر مقام و دیگر نے شرکت کی۔ صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کی ہماری قیادت اور وزیر اعظم آزادکشمیر نے بر وقت اقدامات اٹھائے جس کے باعث آج آزادکشمیر میں صور تحال حوصلہ افزاء ہے۔ ہم سب مل کر اس وباء کا نا صر ف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اس سے چھٹکارہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن پاکستان آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ ہے۔ مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر حکومت اور عوام مل کر اس وباء سے نمٹیں گے ہم نے سخت سے سخت فیصلے کیے ہیں مگر یہ ہماری عوام کی بھلائی کے لیے ہی ںً عوام مکمل طور پر گھروں میں رہیں ۔وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم آزادکشمیر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان حالات میں سفر نہ کریں اسی میں ان کی اور ان کے پیاروں کی حفاظت اور بہتری ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات