Live Updates

آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں 26قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

بدھ 25 مارچ 2020 23:00

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں 26قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں انہیں ضمانتوں پر رہا کیا جا رہا ہے۔

وفاق کا نام صر ف چار صوبے نہیں بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس کا حصہ ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کے صد ر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اعلی ٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مریم نواز شریف، رانا ثنا ئ اللہ، امیر مقام و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کی ہماری قیادت اور وزیر اعظم آزادکشمیر نے بر وقت اقدامات اٹھائے جس کے باعث آج آزادکشمیر میں صور تحال حوصلہ افزا ہے۔

ہم سب مل کر اس وبائ کا نا صر ف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اس سے چھٹکارہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ ہے۔ مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر حکومت اور عوام مل کر اس وباء سے نمٹیں گے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات