کورونا وبا، آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع

فنڈ میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزرا اپنی آدھی ماہ کی تنخواہ جمع کروا ئیں گے

بدھ 25 مارچ 2020 23:17

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر کورونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر کورونا متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیاہے۔

فنڈ میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزرا اپنی آدھی ماہ کی تنخواہ جمع کروا ئیں گے۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے ججز نے بھی فی کس 2 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو اس ضمن میں خط بھی لکھ دیاہے۔