نیازی صاحب اپنے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے خود شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں ‘ طلال چوہدری

لاک ڈائون اور کرفیو کا مطلب نہ سمجھ سکنے والے وزیر اعظم کا سائیکلوجیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے ‘ رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 25 مارچ 2020 23:28

نیازی صاحب اپنے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے خود شکوک وشبہات پیدا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیازی صاحب اپنے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے خود شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں ،عمران صاحب کو خود معلوم نہیں وہ کیا فیصلے لے رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون اور کرفیو کا مطلب نہ سمجھ سکنے والے وزیراعظم کا سائیکلوجیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا وزیراعظم دنیا میں واحد سربراہ حکومت ہے جسے اب تک لاک ڈائون کا مطلب سمجھ نہیں آرہا۔ سب سے زیادہ کنفیوز وزیراعظم خود ہے اور اپنے خطاب اور بیانات سے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں ،جب تک پاکستان کی عوام کوروناسے لڑ رہی ہے وزیراعظم کا ٹی وی پر آنا بین ہونا چاہیے ۔عمران صاحب کی ذہنی کیفیت وزیراعظم کے منصب کے لئے فٹ نہیں ہے ،پارلیمانی میٹنگ کے اجلاس میں وزیراعظم نے جو کیا لگتا ہے حوروں وال ٹیکہ لگایا ہوا تھا،وزیراعظم کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی اپنی قیادت کے لئے فوری مناسب اقدامات کرے ۔