
متحدہ عرب امارات میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ
پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، گاجر، کریلے، بینگن، کینو، امرود اوور موسمی سمیت مچھلی اور گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں
محمد عرفان
جمعرات 26 مارچ 2020
13:16

(جاری ہے)
اس کے علاوہ پھلیوں، کریلوں،بھنڈی، گاجر، گوبھی اور لمبے بینگن کی فی کلو قیمت میں بھی ایک درہم سے دو درہم تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ کینو، امروداور موسمی سمیت وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ البرشا میں واقع ایک اسٹور کے مینجر کا کہنا تھا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل محدود ہونے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جیسے کئی بھارتی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے باعث وہاں سے پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی میں کمی آ گئی ہے جس کا یقینی نتیجہ قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نکلا ہے۔ اسی وجہ سے دُکاندار بھی غذائی اجناس مہنگی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ابوظہبی، دُبئی اور شارجہ کے میں اشیاء بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔ ابوظہبی میں کئی مقامات پر پیاز اور ٹماٹر دُگنے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ ایک پاکستانی صارف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں سبزیاں اور پھل اتنے مہنگے داموں بِک رہے ہیں کہ اس کی خریداری میں اس کا سارا بجٹ خراب ہو گیا ہے۔ صارف کے مطابق اس نے ایک کلو پیاز اور ایک پاؤ ٹماٹر کے بدلے میں 10 درہم کی رقم ادا کی ہے۔ اتنی مہنگائی کے باعث اسے لوگوں سے قرض لے کر گزارا کرنا پڑے گا۔ یہاں تک کہ مچھلی کا ریٹ بھی عام دنوں کے مقابلے میں دُگنا ہو گیا ہے۔ ایک بھارتی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کئی اشیائی کی قیمتوں میں ایک درہم سے پانچ درہم کا خوفناک اضافہ ہو گیا ہے۔ 4.2درہم فی کلو میں بکنے والا پیاز 10 درہم میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ آلو 4.5درہم فی کلو میں دستیاب ہے۔ سنگترے کا 7 کلو کا پیکٹ جو 30 درہم میں ملتا تھا، اب پچاس درہم میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کی دھمکی کا جواب، یورپی یونین 84 ارب ڈالر کے امریکی سامان پر اضافی ٹیکس لگانے کو تیار
-
بِٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
-
ٹرمپ کی روس سے تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
-
امریکی صدر کا نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان
-
مغربی کنارے میں 30 ہزار فلسطینی جبری طور پر بے گھر ہیں،اقوام متحدہ
-
شہید 12 سائنسدانوں نے 100 سائنسدان بنائے، عباس عراقچی
-
تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹرمپ
-
امریکا، والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے کو عمر قید
-
سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، ایرانی صدر
-
آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا ، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
-
سعودی عرب، سولر اور ونڈ انرجی سیکٹرز میں 7 نئے منصوبوں کے لئے معاہدے
-
میٹا کا سپر انٹیلی جنس میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.