اللہ کی رحمت، عوام کے تعاون اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کورونا کی وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے،

مشکل گھڑی میں حسب روایت پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد و معاونت میں پیش پیش ہے ، بلو چستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی کی اے پی پی سے بات چیت

جمعرات 26 مارچ 2020 17:37

کوئٹہ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) بلو چستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام و تدارک کے بلوچستان سمیت ملک بھر میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات سے عوام کو وقتی تکالیف ضرور درپیش آئیں گی تاہم اس کے سوا اس موذی وباء کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے معاشی ماہرین و متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اس کڑے وقت میں غریب اور مزدور پیشہ طبقات کی معاونت کے لئے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے صوبائی حکومت پرعزم ہے کہ اس کڑے وقت کو عوام کے لئے ممکنا حد تک سہل بنایا جائے گا ، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ کورنا کی موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں وطن عزیز پر آئے ہوئے اس مشکل وقت میں جو بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے تاہم چین یورپ و امریکہ جیسے ترقیافتہ ممالک کے تجربات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس وباء کی روک تھام کا انحصار عوام پر ہے سماجی روابط کی چین کو عارضی طور پر ختم کرکے ہی کورونا کی چین بریک کی جاسکتی ہے کچھ دن کے لیے گھروں میں رہنا اس دنیا سے رخصت ہونے یا آئی یو سی میں رہنے سے بہتر ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں لاک ڈاون کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت سے بھی استدعا کی جائے گی کہ نصیر آباد کو برقی لوڈ شیڈنگ سے استثنا دیا جائے ، میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ اللہ رب الکریم کی رحمت عوام کے تعاون و حفاظتی تدابیر پر اختیار کر کے اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اس مشکل گھڑی میں حسب روایت پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد و معاونت میں پیش پیش ہے۔